Jamal Mohsin

امریکا میں دائمی دھرنا” کی تقریب رونمائی

کے بعد نیویارک کے دوستوں اور ادبی حلقوں کے دوستوں کےلۓ اس ویک اینڈ پر میری اپنی آرگنائزیشن PACOLI کراچی آرٹس کونسل میں گزشتہ ماہ اپنی تیسری مگر طنزومزاح کی پہلی کتاب “امریکا میں دائمی دھرنا” کی تقریب رونمائ کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب پزیرائی منعقد ہوئ جس میں نیویارک میں کونسل جنرل آف پاکستان محترمہ عائشہ علی مہمان خصوصی تھیں اور رائٹر و تجزیہ نگار، PTV کے سابق جنرل منیجر جناب عتیق احمد صدیقی نے صدارت فرمائ جبکہ کلیدی مقرر نیو یارک میں 50 برسوں سے مقیم اور انتہائ سنیر شاعر و ناقد مامون ایمن تھے

انہوں نے اپنے ناقدانہ مضمون میں میرے اسلوب تحریر کو طنزومزاح کے بجاۓ فکاہت قرار دیا جس میں ذہانت بھی ہے اور لطافت بھی-

صدر محفل نے ایک پر مغز تجزیے میں یہ واضح کیا کہ امریکا سے قلبی اور ازدواجی رشتہ استوار کرنے کے باوجود اپنی تہزیب و ثقافت سے بے پناہ رومانس ہے۔

میری فیملی سے میرے صاحبزادے Shayan Mohsin

اور میری صاحبزادی Farrah Mohsin Navarro اور میری بھتیجی Nazia Ahmad نے اپنے تاثرات پیش کیۓ- دیرینہ دوست Parvez Mahmood نے کچھ دوستی اور کچھ کتاب پہ گفتگو کیں۔

تقریب کے پہلے حصے کی نظامت پاکولی کے جنرل سیکریٹری Atiq UR Rehman Qadri نے خوبصورت انداز میں نبھائ۔ پاکولی کی صدر عذرا ڈار، Ayaz Siddiqui,Usman Abbas, اورSaeed Hassan نے کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی۔

تقریب کے دوسرے حصے کی نظامت ممتاز شاعر اور طنزومزاح رائٹر Hamad Khan نے انتہائ دلچسپ اور شگفتہ انداز میں کی۔

رائٹر Yousaf Khan ایڈیٹر پاکستان نیوز Mujeeb Lodhiشاعر اور دوست ڈاکٹر Mohammad Shafique، شاعر جنکا طوطی ایک طویل عرصے تک ہماری فلم انڈسٹری میں بولتا رہا جناب Younus Hamdam، نے کتاب اور میرے تخلیقی کام کی پزیرائی کی۔

یہاں میں Iftikhar Butt اور انکے سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر کا ذکر لازمی کرنا چاہوں گا جنکے تعاون سے میرے اور میری پاکولی کےلۓ اس تقریب کا انعقاد انتہائ سہل ہو گیا۔ پاکولی ، پاکولی ٹیم اور اسکی موجودہ قیادت کا بھی بے انتہا شکریہ۔

بڑی تعداد میں فیملی اور دوستوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ کیک کاٹ کر اپنی شادی کی 43rd سالگرہ بھی منا ڈالی۔

Shopping Basket